پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس سے باہر

ٹوکیو اولمپکس

ٹوکیو: اولمپکس میں پاکستان کا ایک اور ایتھلیٹ میڈل کے بغیر آوٹ ہو گیا جس کے بعد پاکستان کے آدھے ایٹھیلیٹس میڈل سے محروم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹس کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں سمیٹ سکے ہیں اور پاکستان کے آدھے ایتھلیٹس جاپان میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں سے کسی میڈل کے بغیر ہی باہر ہو گئے۔

ٹوکیو اولمپکس میں شریک 10 کھلاڑیوں میں سے 5 میڈل لیے بغیر اولمپکس گیمز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے ان 5 ایتھلیٹس کے باہر ہونے کے بعد اب اتنے ہی قومی کھلاڑی آنے والے دنوں میں ایکشن میں ہوں گے۔

پاکستانی پہلوان شاہ حسین شاہ اپنی پہلی ہی فائٹ میں ناکام رہے، مصر کے رمضان درویش نے پاکستان کے ٹاپ جوڈوکا کو شکست دی۔

اس سے پہلے ماحور شہزاد ویمن بیڈمنٹن میں ہار گئی تھیں، سوئمنگ 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں پاکستان کے حسیب طارق ناکام رہے۔

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی میڈل نہ جیت سکے اور شوٹر گلفام جوزف بھی میڈل راؤنڈ کے لیےکوالیفائی نہیں کر سکے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *