نعروں کا وقت ختم، تبدیلی کیلیے اب تک کیا کیا، مہوش حیات کا حکومت سے سوال

مہوش حیات

ممبئی: اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ نعروں کا وقت ختم ہوگیا حکومت اب بتائے اس نے تبدیلی کے لیے کیا کیا۔

تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہیش ٹیگ اور نعروں کا وقت اب ختم ہوچکا ہے، حکومت بتائے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے کیا کررہی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جنسی ہراسانی اور صنفی تشدد جیسی چیزوں کو معاشرے سے اس وقت تک نہیں نکالا جاسکتا جب تک معاشرہ خود تبدیل نہ ہوجائے جب کہ ملک کا عدالتی نظام انتہائی خطرناک، فرسودہ اور غیر مؤثر ہے، قوانین ہیں لیکن ان کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ تشدد اور زیادتی سے پاک معاشرے میں زندگی گزارنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے، کسی کو خوف میں مبتلا ہوکر نہیں رہنا چاہیے، اب یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں، ان سب کے خلاف اسی وقت ایکشن لینا ہوگا اس سے قبل کہ کوئی اور مظلوم ہیش ٹیگ بنے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *