ایک اور بھارتی اداکارہ کا راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام

شلپا شیٹھی

ممبئی: بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے بھی شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر جنسی زیادتی کاا لزام لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فحش فلموں کے کیس میں بھارتی عدالت میں پیش ہونے والی بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے الزام لگایا کہ راج کندرا نے انہیں مارچ 2019 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں راج کندرا نے کام کے متعلق بات چیت کے لیے ان کے بزنس مینیجر سے رابطہ کیا تھا اور ان کی میٹنگ بھی ہوئی لیکن بعد میں راج کندرا بغیر بتائے ان کے گھر چلے آئے اور مزاحمت کے باوجود ان کا بوسہ لینا شروع کردیا۔

شرلین چوپڑا نے کہا کہ میں نے راج کندرا کو کہا کہ وہ ایک شادی شدہ مرد کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں اور بعد ازاں دھکا دے کر کندرا کو خود سے دور کیا واش روم میں بھاگ گئیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *