جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز میں امیر البحر سے ملاقات

اسلام آباد : جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس جنرل روڈزانی مپھوانیا (Gen Rudzani Maphwanya) نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ ان کا نیول ہیڈکوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔بعدازاں، معزز مہمان نے نیول چیف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے ساتھ بڑھتے ہوٸے تعلقات کو سراہا۔ معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ دونوں سربراہان نے مختلف دفاعی معاملات میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *