چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ پروفیسر نصراللہ خان کا مختلف کالجوں کا دورہ

پشاور(نمائندہ : وصال احمد) میڈیا رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ کو چئیرمن پشاور تعلیمی بورڈ پروفیسر نصراللہ خان صاحب کا گیارویں جماعت کے پہلے پرچے کے موقع پر پشاور کے مختلف کالجوں کا دورہ کیا۔

ان کالجوں میں ماڈل ڈگری کالج حیات آباد، گورنمنٹ حذیفہ افتاب شہید ہائیر سیکنڈری سکول حیات آباد، فاروڈ گرلز سکول حیات آباد، گوتنمنٹ گرلز ڈگری کالج حیات آباد، قائداعظم ڈگری کالج حیات آباد کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز حیات آباد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

اس موقع پر انہوں نے مختلف ہالز کا معائنہ کیا اور طلباء سے گفتگو پر عزم رہنے کی اپیل اور ماسک پہننے کی تلقین کی اور پرنسپل صاحبان کو طلباء کیلئے بہتر سہولیات فرام کرنے کی ہدایت کی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *