ہری پور ، PAF-IAST وزیر اعظم کے وژن پر گامزن ، مختصر مدت قیام کے دوران صنعتی شراکت داربن گئے

ہری پور : () پاک آسٹریا فحشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی منگ خانپور (PAF-IAST) میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ہنرمند پاکستان بنانے کے حوالے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلیمی شراکت داری کے حوالے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے، ان خیالات کا اظہار ادارے کے ڈین ڈاکٹر شریف اللہ نے تعارفی پروگرام کے موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ ادارے نے مختصر مدت قیام کے دوران ہی ملک کے اندر ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے صنعت کے ساتھ شراکت داری اختتار کی ہے پاک آسٹریا فخشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلاٸیڈ ساٸنسز اینڈ ٹیکنالوجی منگ خانپور میں سکلڈز پاکستان اور ادارے میں سال براٸے 2021 میں گیارہ مختلف شعبہ جات میں بی ای ۔ ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے ایڈمیشن کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

مزید پڑھیں: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ماسٹرز ان ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن کا داخلہ ٹیسٹ

سیمینار میں ملک بھر کے کالجوں کے پرنسپلز مختلف پراٸیویٹ سکولوں کے ایم ڈیز اور ضلع ہری پور کی مختلف صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور نماٸندگان نے بھاری تعداد میں شرکت کی اس تعارفی پوگرام کے مہمان خصوصی پراٸیویٹ ایجوکيشن نیٹ ورک صدر سلیم خان تھے۔ پاک آسٹریا فخشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلاٸیڈ ساٸنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد مجاہد نے تعارفی پروگرام کے موقع پر خطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوۓ تقریب کے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس تقریب کا مقصد ادارے کا آپ کے ساتھ تعارف کرانا اور تعلیمی پروگرامز انفراسٹرکچر اور ادارے کی چین اور آسٹریا کی عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا پروفیسر محمد مجاہد نے مذید کہا کہ پاک آسٹریا فخشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلاٸیڈ ساٸنسز اینڈ ٹیکنالوجی ملک میں تعلیم کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانےسکلڈز کو ترقی دینے کے لیے پاکستان چین اور آسٹریا کے مابین تعلیمی شراکت داری کے حوالے سے کام کر رہا ہے انشا ٕ اللہ اس پر بہت جلد پیش رفت ہو گی ۔

مزید پڑھیں: پلاسٹک کی آلودگی ختم اور غذائی قلت کو پورا کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار

تقریب کے شرکاء سے ادارے کے ڈاکٹر دلنواز نے کہا کہ ہنر مند پاکستان میں ملک کے ساتھ ساتھ خصوصا خیبر پختونخواہ میں میں جدت اور کاروبار کے فروغ کے وژن کے لیے پاک آسٹریا فخشولے انسٹیٹیوٹ آف اپلاٸیڈ ساٸنسز اینڈ ٹیکنالوجی اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جا کہ ساٸنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ جدید اور منفرد نصاب متعارف کروا رہا ہے ادارہ میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبا و طالبات کو سکلرشپ کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے مواقع فراہم کرتا ہے اس وقت بھی ادارے میں زیر تعلیم طلبا و طالبات مختلف سکالر شپ کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہےہیں۔

پروگرام کے اختتام پر تقریب کے شرکاء کو ادارے کے کیمپس کو دورہ کرایا گیا شرکاء نے ادارے میں موجود جدید سہولیات کی دستیابی کو سراہا اور کہا کہ دیگر اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو بھی مستقبل میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلاٸیڈ ساٸنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جاۓ گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *