سینئر صحافی صلاح الدین حیدر انتقال کر گئے، کے یو جے کا اظہار تعزیت

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن سینئر صحافی اور سابق صوبائی مشیر اطلاعات صلاح الدین حیدر انتقال کرگئے کراچی یونین جرنلسٹس نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی صاحبزادی کے مطابق ان کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین حیدر ایک کہنہ مشق صحافی تھے ان کی تمام زندگی حق اور سچ بات کرنے میں گزری وہ مصلحتوں سے پاک شخص تھے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد یا آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی جنگ انہوں نے ہر جگہ خود کو ہراول دستے کا سپاہی ثابت کیا۔

مزید پڑھیں: پولیس کا ایکسپریس نیوزکی ٹیم پرتشدد، PFUJ نظریاتی کی شدید مذمت

بیان میں کہا گیا ہے کہ صلاح الدین حیدر کا دنیا سے چلے جانا صرف ان کے اہلخانہ کیلئے ہی نہیں کراچی سمیت پورے ملک کی صحافی برادری کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے دکھ کی اس گھڑی میں کے یو جے ان کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *