10 سالہ ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

ٹینس

لاہور: پاکستان کی 10 سالہ ہانیہ منہاس نے تاجکستان میں ایشین ٹینس فیڈریشن چیمپئن شپ کا انڈر 14 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہونے والی اے ٹی ایف ایشین ٹینس چیمپئن شپ کے انڈر 14 فائنل میں ہانیہ منہاس نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب ہانیہ منہاس نے ایشین ٹینس انڈر 14 ٹائٹل جیتنے کے ساتھ اپنی رینکنگ بھی بہتر بنانے میں کامیاب رہیں۔ ہانیہ ایشین رینکنگ میں 18ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے پاکستان نے پہلی بار ایشین ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف) چیمپئن شپ کا انڈر 14 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

ہانیہ منہاس کے والد کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے ٹائٹل جیت کر سب کے دل جیتے ہیں، اگر اس کو اچھی کوچنگ اور ٹریننگ کی جدید سہولیات ملتی رہیں تو وہ اس کھیل میں مزید نام کما سکتی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *