شلپا شیٹھی کے فحش فلمیں بنانے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں مِلے

شلپا شیٹھی

ممبئی: بھارتی پولیس نے فحش فلمیں بنانے سے متعلق کیس میں گرفتار بھارتی بزنس مین راج کندرا اور ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے درمیان پولیس چھاپے کے دوران ہونے والی لڑائی کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی کی پولیس نے فحش فلمیں بنانے اور اسے مختلف ایپلی کیشنز پر پوسٹ کرنے کے الزام میں رواں ماں گرفتار کیا تھا تاہم پہلی بار پولیس نے چھاپے کے دوران ہونے والی لڑائی کا پول کھول دیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق شوہر کے فحش فلموں کے کیس میں گرفتار ہونے کے بعد شلپا شیٹھی ٹوٹ چکی تھیں۔ ممبئی پولیس کرائم برانچ نے جب راج کندرا کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی۔

اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر پر چلاتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی،ہمارے خاندان کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے اور بہت سارے پراجیکٹس سے ہاتھ دھونے پڑے جب کہ گھر والوں کو مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو شلپا شیٹھی کے فحش فلموں کے کیس میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ پولیس نے اداکارہ سے دو بار پوچھ گچھ کی تھی تاہم کوئی شواہد نہیں ملے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *