میڈیا ٹائون ہاکس بے کیلئے پانی کی لائن منظور کرلی گئی ،

الرٹ نیوز : کراچی پریس کلب کی کوششوں سے میڈیا ٹاؤن ہاکس بے میں میٹھے پانی کی لائن منظور ہو گئی ہے .

کراچی پریس کلب کی سابقہ اور موجودہ قیادت کی جانب سے میڈیا ٹائون ہاکس بے میں بلدیاتی ترقیاتی کاموں کے لئے کوششیں رنگ لانے لگی ہیں ، کراچی پریس کلب کے سابق صدر احمد ملک کی جانب سے میڈیا ٹائون ہاکس بے کے پلاٹوں کی ڈیمارکیشن جس میں بلاک تھری کے کمرشل ایریا کے ایک ایکڑ سے زائد پلاٹ کی ڈیمارکیشن ڈائیرکٹر جنرل ایل ڈی اے کی منظوری کے بعد کی گئی تھی جبکہ پلاٹس کی اقساط جمع کرانے اور مسجد کی تعمیر سمیت دیگر امور میں خصوصی دلچسپی لی گئی تھی .

کراچی پریس کلب کی جانب سے صحافیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے پلاٹس پر مشتمل کالونی میں پانی کی فراہمی کے پروجیکٹ کو حکومت سندھ نے باقاعدہ بجٹ میں رکھ لیا ہے .

میڈیا ٹائون ہاکس بے کالونی کے لئے پانی کی لائن منظور کی گئی ہے ۔

ریکارڈ کے مطابق اس منصوبے کی کل لاگت 15 کروڑ 9 لاکھ روپے ہے ، میڈیا ٹائون ہاکس بے بلاک 2 اور 3 کو پانی کی لائن کے لیے فنڈز بھی جاری ہوگئے ہیں ، اب پانی کی فراہمی کے منصوبہ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اورمنصوبہ اب ٹینڈرنگ پراسیس میں داخل ہوگیا ہے.

دوسری جانب بلاک 2 اور 3 کی ڈریینج اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی کلیئر ہوگئے ہیں جو بھی اب فائنل اسٹیج پر ہیں۔ پریس کلب کی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان شاءاللہ یہ منصوبے کے پی سی ہاؤسنگ اسکیم کی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہونگے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *