سیدنا عثمان غنی ؓ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، عمر فاروق

کراچی : حضرت عثمان کی مظلومانہ شہادت کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی، آپ کی اسلام کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ کے ناظم عمر فاروق عباسی ، ناظم ایم ایس او کراچی عادل انصاری نے 18 ذی الحجہ 1442ھ یوم شہادت سیدنا عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کی مناسبت سے جاری بیان میں کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مسلمانان عرب کے لیے اپنی جیب سے کنواں خرید کر وقف کرنے والی ہستی پر کھانا اور پانی بند کر کے ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے مگر آپ اس امانت کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہے جسکی بشارت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپکو دی تھی، آپ وہ خوش قسمت شخصیت ہیں جنکی وجہ سے چودہ سو صحابہ کو بیت رضوان کی صورت میں جنت کی بشارت ملی اور خود نبی کریم نے جب آپکی شہادت کی جھوٹی خبر پھیلی تو آپکے خون کا بدلہ لینے کا اعلان فرمایا۔

آپؓ کی اسلام کے لیے خدمات کسی سے مخفی نہیں حضرت عثمان کے دور خلافت میں اللہ تعالی نے اسلام کو فتوحات سے نوازا اور اسلام کا علم افریقہ،الجزائر اور سپین سمیت دنیا کے بیشتر حصوں پر لہرایا۔ آپؓ ہی کے دور میں باقاعدہ بحری فتوحات کا آغاز بھی ہوا نبی کریم ﷺ کو آپ سے خصوصی محبت تھی اور آپ ﷺ نے حضرت عثمانؓ کے عقد نکاح میں دو صاحبزادیاں دی جسکی وجہ سے آپکو ذوالنورین کا لقب ملا، آپ نے اپنا مال و دولت اسلام کی خدمات کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ بئیر رومہ آپ نے یہودی سے خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کیا۔

آپ نے کئی غلاموں کو آزاد کروایا اور غزوات میں اپنی دولت کا دروازہ اسلام کے لیے کھول کے رکھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 18 ذی الحج کو بلوائیوں نے چالیس روزہ محاصرے کے بعد آپکو بھوک اور پیاس کے عالم میں جب آپ قرآن مجید کی تلاوت فرما رہے تھے وار کر کے آپکو شہید کیا۔ آپکا مقدس لہو قرآن مجید کے اوراق پر گرا اس مظلومانہ شھادت کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ اٹھارہ ذی الحجہ کو یوم شہا دت سیدنا عثمان غنیؓ کی مناسبت سے منائیگی۔ سیرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کو طلبہ میں عام کرنے کے لیے صوبہ بھر میں سیمینارز، کنونشنز اور درس قرآن کا اہتمام کیا جائیگا اور تشہیری مہم چلائی جائیگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *