آئیسکو ، بجلی چوری روکنے کے بلند و بانگ دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے

اسلام آباد : () آئیسکو کے ایکسین طارق آباد کی سرپرستی میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے ۔ ایکسین کی ڈیٹیکشن ٹیم کے انچارج لائن سپریٹنڈنٹ توصیف احمد کی بجلی ڈائریکٹ استعمال کے ذریعے چوری کرانے کی ویڈیو الرٹ نیوز کو موصول ہوگئی ہے ۔

ایکسین اور لائن سپریٹنڈنٹ بجلی چوری کی ایسی درجنوں کہانیاں سامنے آگئیں ہیں آئیسکو کا ایک گروہ بجلی چوری سے مال بناتا ہے جبکہ دوسرا گروہ بجلی چوری پکڑ کر مال بٹورتا ہے اور تیسرا گروہ قانونی کاروائی اور جرمانے کی تڑیاں لگا کر مال بنائو مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔

آئیسکو کو ماہانہ لائن لاسز کی وجہ سے قومی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ایکسین کی ڈیٹیکشن ٹیم اڈیالہ روڈ میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑنے کے بعد مک مکا کرکے مجرمانہ طور پر خاموش ہوگئی ۔آئیسکو قوانین کے تحت بجلی چوری کا مقدمہ درج نہیں کرایا اور نہ کوئی جرمانہ کیا گیا

مزید پڑھیں: کراچی واٹر اینٹی تھیفٹ سیل کا پانی چوروں کے خلاف ایکشن، غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار

علاوہ ازیں میٹر تبدیل کیا یونٹس چارج نہیں کیے اور یونٹس پینڈنگ رکھ کر بار بار میٹر جلاتے رہے جو ملی بھگت کا عملی ثبوت ہے۔ نئے آئیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے لیے کرپٹ افسران بڑا چیلنج بن گئے ہیں ۔

بجلی چوری کے اس مجرمانہ گٹھ جوڑ بارے ایکسین انور علی بھٹی اور لائن سپریٹنڈنٹ توصیف احمد موقف دینے سے گریزاں ہیں جس سے ان کی ملی بھگت اور غیر سنجیدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *