مسجد الكبير (کویت)

مسجد الکبیر ملک کی ایک خوبصورت اور سب سے بڑی مسجد ہے۔ اس کو سرکاری مسجد کا اعزاز حاصل ہے۔ اسلامی فنِّ تعمیر کا ایک خوبصورت شاہکار ہے۔ اس کا کل رقبہ 45,000 مربع میٹر ہے جبکہ 20,000 مربع میٹر میں مسجد میں ہوئی ہے۔ اس مسجد کا سنگِ بنیاد 1979ء میں رکھا گیا اور یہ 1986ء میں مکمل ہوئی۔ اس کی تعمیر پر14 ملین کویتی دینار خرچ ہوئے۔ مسجد کا مرکزی ہال 236 میٹر لمبا اور اتنا ہی چوڑا ہے۔ ہال میں قدرتی روشنی کے لیے 144 کھڑکیاں نصب کی گئی ہیں جبکہ 21 دروازے ساگوان کی لکڑی کے ہیں۔ مسجد کے گنبد کا قطر 85 فٹ اور یہ 141 فٹ اونچا ہے جس کے اندر اسماء الحسنٰی نہایت خوبصورتی سے تحریر کیے گئے ہیں۔ مسجد کا واحد مینار 243 فٹ اونچا ہے۔
اس مسجد میں دس ہزار حضرات اور ایک ہزار خواتین بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ مسجد سے ملحق ایک لائبریری بھی بنائی گئی ہے، نیز صحن کے سامنے چھ سو کاروں کی پارکنگ کا انتظام بھی موجود ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *