محرم الحرام میں امن برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، علامہ محمداحسان صدیقی

کراچی : چیئرمین بین المذاہب کمیشن برائے امن اور ہم آہنگی نے کہا محرم الحرام میں امن و امان کا قیام، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سدباب اور بین المسالک رواداری پیدا کرنا ہوتا ہے – محرم الحرام کے دوران دشمن کے پاس تخریب کاری کا نادر موقع ہوتا ہے کہ وہ ملک میں فساد پیدا کر سکے ن کسی بھی شخص کو مقدس شخصیات کی توہین کا حق نہیں ہے۔ کسی بھی اسلامی مکتبہ فکر کو کافر کہنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ ہم نے حکومت سے بھی گزارش کی ہے کہ نفرت آمیز لٹریچر کی اشاعت پر صرف پابندی لگانا کافی نہیں، ایسا مواد شائع کرنے والے کو فوری سزا دی جائے۔

محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے علماء، زاکرین اور خطباء کی ذمہ داری ہے وہ دین اسلام کے محبت کے پیغام کو عام کریں کیونکہ اسلام ، امن و سلامتی اور رواداری کا دین ہے جس میں غیر مسلموں کے لیے بھی سلامتی ہے۔

فرقہ وارانہ منافرت، اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی روش شریعت اسلامیہ کے احکام کے منافی اور فساد فی الارض اور قومی و ملی جرم ہے، تمام مسالک کے علماء و مشائخ اور مفتیان پاکستان انتہاء پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مکمل مسترد کرتے ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج اور سلامتی کے اداروں کی ملک و قوم کیلئے قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب کمیشن برائے امن اور ہم آہنگی نے گزشتہ 15 برسوں میں ملک میں امن و سلامتی کے لیے بین المسالک رواداری و ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالموں کو فروغ دیا۔ امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے حکومت کو اپنی رٹ قائم اور ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ ہم حکومتی سطح پر ہونے والی میٹنگز میں شریک ہورہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہمیں یقین ہے کہ محرم الحرام کا یہ مقدس مہینہ امن و امان سے گزرے گا اور دشمن کے عزائم پورے نہیں ہوسکیں گے۔

امام علامہ محمد احسان صدیقی چیئرمین بین المذاہب کمیشن برائے امن اور ہم آہنگی نے کہا پاکستان اللہ تعالیٰ کی مقدس امانت ہے، لہٰذا کسی بھی قسم کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کیلئے اس کا استعمال جائز نہیں اور ایسے عناصر سے ہم اعلان برات کرتے ہیں – جس سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ہو کیونکہ اس مرتبہ حالات حساس ہیں۔ دشمن گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی کوشش کررہا ہے مگر تمام مکاتب فکر کے علماء نے اس سازش کو ناکام بنایا اور آئندہ بھی ناکام بنائینگے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *