سردارتنویرالیاس خان کا ممبر کشمیر اسمبلی منتخب ہونا خوش آئند ہے،ممتازخان یوسفزئی

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین ممتاز خان یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں معروف سیاسی شخصیت اور سنٹورس کے مالک سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان کا ممبر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہونا حلقہ کی عوام کے لیے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان ایک انتہائی منجھے ہوئے اور سیاسی تجربہ کار شخصیت کے مالک ہیں امید ہے کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب باغ کی عوام کی بھرپور خدمت کریں گے، ممتاز خان یوسفزئی نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان کو کاروباری معاملات کے ساتھ ساتھ سیاسی معاملات کا بھی وسیع تجربہ ہے جسے بروئے کار لا کر وہ کشمیر کی عوام کے مسائل کو یقینی طور پر حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان ایک اچھے انسان ہیں اور بطور مشیر انہوں نے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے لہذا ان سے امید ہے کہ خدمت کا یہ سلسلہ کشمیر میں بھی جاری رکھیں گے اور آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے پاکستان کے دیگر علاقوں خصوصاً اسلام آباد میں سنٹورس مال جیسے لینڈ مارک کی بنیاد رکھی اسی طرح وہ کشمیر میں بھی ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے اور مختلف ترقیاتی اور کمرشل پروجیکٹس کو بناکر کشمیر کی ترقی کو چار چاند لگائیں گے، میں اور پی آئی ڈی ایف کی پوری ٹیم سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *