کراچی واٹر اینٹی تھیفٹ سیل کا پانی چوروں کے خلاف ایکشن، غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار

کراچی : وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کراچی واٹر اینٹی ٹھیفٹ سیل کا پانی چوروں کے خلاف ایکشن ،ملیر ندی انور بلوچ ہوٹل کے قریب قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار, دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

انچارج اینٹی تھیفٹ سیل راشد صدیقی نے کہا کہ کارروائی کے دوران غیرقانونی ہائیڈرنٹ پر موجود موٹریں، پائپ اور سیکشن پمپ ضبط کرلیے گئے

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ہائیڈرنٹ سے اطراف کی آبادی کو مہنگے داموں پانی بیچا جاتا تھا،غیر قانونی ہائیڈرنٹ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی
ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران علاقہ کے ایگزیکٹو انجینئر عرفان خان اور اینٹی تھیفٹ سیل کا عملہ موجود تھا

اینٹی تھیفٹ سیل انچارج راشد صدیقی کی ہدایت پر پانی مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *