جو آزادی اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں، کبریٰ خان

شادی

لاہور: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ جو آزادی اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان نے ایک انٹریو میں شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا احساس ہوا ہے کہ جو آزادی اکیلے پن میں ہے وہ کسی اور کے ساتھ رہ کر نہیں، خود کی ذات پر جو کام ہم اکیلے رہ کر کرسکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ رہ کر نہیں کیا جاسکتا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری امی ہمیشہ کہتی ہیں کہ جب تک کسی چیز کی بنیاد مضبوط نا ہو اس وقت تک اس پر عمارت نہیں بن سکتی، میں ابھی میں خود پر کام کررہی ہوں، جب وقت آئے گا تو شادی بھی ہوجائے گی لیکن اس میں ابھی وقت ہے۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ ہر انسان ایک بنیاد ہے جب تک آپ ازخود مضبوط نا ہوں یا آپ کو یہ نا لگے کہ آپ کسی دوسرے کو ساتھ لے کر زندگی گزار سکتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *