بھارتی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری مہلت دیدی

کنگنا رناوت

ممبئی: بھارتی عدالت نے جاوید اختر ہتک عزت کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کو آخری مہلت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں دونوں کے وکلا پیش ہوئے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کنگنا رناوت کی غیرحاضری کی درخواست منظور کی جائے کیوں کہ اداکارہ اس وقت ملک سے باہر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں۔

جاوید اختر کے وکیل نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ کنگنا رناوت کی غیر حاضری کی درخواست کو مسترد کر کے ان کے خلاف فوری قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔

عدالت نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر کنگنا رناوت عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں تو قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *