کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا

کوہ پیماہ

اسکردو: شہروز کاشف کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

نوجوان کوہ پیما کے والد کاشف سلمان کا کہنا تھا کہ شہروز دو ماہ قبل ماونٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے، اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اورپاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سرکی ہے۔

شہروز کاشف نے روانگی سے پہلے کے ٹوسمیت تمام سرکردہ چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہرکیا تھا۔ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *