پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئی

علی سدپارہ

اسکردو: کے ٹو پر لاپتہ ہونے والی پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے۔

تفصیلا کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش ملنے کی تصدیق ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے کرتے ہوئے کہا کہ والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے۔

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ والد کے جسدِ خاکی کو نکالنے کی تدبیر پر غور کررہے ہیں، آج رات یا صبح تک ریسکیو کرکے باڈی کو نکالنے کی کوشش کریں گے، قوم سے مشن کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

اس سے قبل نیپالی شرپا نے بوٹل نک کے قریب لاشوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی جس پر اسکردو انتظامیہ، آرمی ہیلی کاپٹرز اور محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کیمپ فور گئے جہاں سے ساجد سدپارہ نے کپڑوں کے ذریعے لاشوں کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں محمد علی سدپارہ اپنے 2 غیر ملکی کوہ پیما ساتھیوں جان اسنوری اور جوان پابلو موہر کے ساتھ کے ٹو کو سرد موسم میں سر کرنے کی مہم پر نکلے تھے تاہم ان کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور کئی دن تک مسلسل تلاش کرنے کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *