وزیراعظم بننے کی خواہش پر اداکارہ مہوش حیات تنقید کی زد میں آگئیں

مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اپنا موازنہ اور وزیراعظم بننے کی خواہش پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹریو میں وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان ایک کرکٹر ہوکر وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی۔

اداکارہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید نتقید کی جارہی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ واقعی اب پاکستان میں اتنا برا وقت آگیا ہے، عمران خان اب تک کے بننے والے پاکستانی وزرائے اعظم میں سب سے بہترین ہیں، برائے مہربانی آپ اپنا موازنہ باوقار وزیراعظم سے کرنا بند کریں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ مہوش حیات کو اپنا دماغی علاج کروانے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب اوقات سے زیادہ بغیر محنت کے مل جائے تو ایسے ہی خواب آنے لگتے ہیں، بی بی اپنا علاج کرواؤ۔

ایک اور صارف نے لکھا ’’آپ وزیراعظم بننا چاہتی ہیں اور اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں آئٹم نمبر پر ڈانس کریں گی‘‘۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *