تھانہ کھنہ کے علاقہ سوہان سے 15 سالہ سونیا گھر واپسی پر اغواء

اسلام آباد ( عامر چوہدری) تھانہ کھنہ کے علاقہ سوہان سے 15 سالہ بچی اغواء کر لی گئی۔ ماں انصاف کے لیے تھانے پہنچ گئ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوہان کی رہائشی شہناز اختر زوجہ اصغر علی نے پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ میری خاوند سے علیحدگی ہوچکی ہے۔ میں محنت مزدوری کرکے اپنے چاروں بچوں کو پالتی ہوں۔ میری پندرہ سالہ بیٹی سونیا اپنے دس سالہ بھائی فیصل کے ہمراہ نانی کے گھر گئی۔ جہاں کھانا کھانے کے بعد واپس اپنے گھر پیدل جارہی تھی کہ راستے میں کسی نامعلوم نے اسے زنا کی خاطر اغواء کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ کے عوام تیاری کرلیں، کپتان کا اگلہ معرکہ سندھ ہوگا، حلیم عادل شیخ

اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ بہت جلد پولیس بچی کو برآمد کر کے والدین کے حوالے کرے گی اور ملزمان قانون کے شکنجے میں ہونگے ۔

بچی کی والدہ شہناز اختر کی وزیر داخلہ شیخ رشید اور آئی جی اسلام آباد پولیس سے انصاف کی اپیل کہ میری بچی کو برآمد کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایس ایچ او تھانہ کھنہ عاشق خان نے 15 سالہ بچی سونیا او برآمد کروانے کے لیے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ہر ممکن کروائی کا حکم دے دیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *