ڈسٹرک ملیر میں سرے عام شراب کا کاروبار جاری ، اینٹی نارکوٹکس خاموش تماشائی

کراچی : ( رپورٹ : عرفان مری ) ملیر ڈسٹرک میں شاہ ٹاون کے علاقے دیوان وائن شاپ پر مسلمانوں کو سرےعام شراب فروخت کا سلسلہ جاری ہے،لیکن اینٹی نارکوٹکس اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روز انہ کی بنیاد پر مسلمانوں کو بغیر پرمنٹ کے شراب فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، محتاط اندازے کے مطابق روزانہ شرابیوں کورات 12 تک دیوان وائن شاپ کے سامنے اور عقب سے شراب فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے کیخلاف متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔

مزید پڑھیں: منشیات پارٹی پر چھاپہ؛ نامور بھارتی اداکارہ گرفتار

عوام کا کہنا ہے جلد سے جلد دیوان وائن شاپ پر کاروائی کی جائے اور ایسے وائن شاپز کا لائسنس خارج کردیا جائے جو کرونا وائرس کے اس دور میں بھی زھیریلی شراب فروخت کرتے ہیں

ذرائع کے مطابق دیوان وائن شاپ پر موجود تما م شراب زہریلی ہے جو بلیک میں فروضت کی جاتی ہے۔ رات گئے دکان کے عقبی حصہ میں دوکان بند ہونے کے بعد 1000 روپیے میں بوتل سیل کی جاتی ہے ۔گورمنٹ جلد ان منشیات فروش ، شراب کے ڈیلرز پر کاروائی کرے اور شراب صرف ہندو اور ایسائیوں کو دیا جائے جن کے پاس پرمنٹ ہو۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *