سرکاری اور نجی سیکٹر کو ملکر کوویڈ کی وبا سے جان چھڑانی ہے، مراد علی شاہ

کراچی : مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اور نجی سیکٹر کو ملکر کوویڈ کی وبا سے جان چھڑانی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف نجی اسپتالوں کے سی ای او سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں نجی اسپتالوں کے سی ای اوز کو کوویڈ صورتحال کے حوالے سے آگاہی دی اور نجی اسپتالوں میں کوویڈ کے مریضوں کو خاص طور پر وینٹی لیٹر سہولت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں آغا خان اسپتال کے سی ای او شاہد شفیع، پٹیل اسپتال کے ڈاکٹر مظہر ناظم، انڈس اسپتال کے ڈاکٹر باری، کتیانا اسپتال کے احمد چنائی، او ایم آئی کے ڈاکٹر اسلم، التمش اسپتال کی شاہین التمش، ضیاءالدین اسپتال کی ڈاکٹر سبینام ڈاکٹر فہیم، پاک لین کے ڈاکٹر اجمد، سائوتھ سٹی کے ڈاکٹر سراج، بائے ویو کے ڈاکٹر سرفراز، فوجی فاؤنڈیشن کے برگیڈیئر (ر) بشارت طاہر، پی این ایس شفا کے کمانڈر عابد حسین اور لیاقت نیشنل اسپتال کے ڈاکٹر ندیم نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: وباء کہاں ہے۔۔۔۔؟

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ نجی اسپتالوں کو بھی اپنی کوویڈ سہولتوں کو اپ گریڈ کرنا ہوگا، کوویڈ کی صورتحال کچھ خراب ہوتی جارہی ہے، ہم سب کو ملکر اس کو کنٹرول کرنا ہے، ہمارے لوگ زیادہ تر غریب ہیں، ہمیں کوویڈ کے معاملے میں ان کا خیال کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو تمام نجی اسپتالوں سے واٹس اپ گروپ بنانے کی ہدایت دی ، اور مزید کہا ہے کہ واٹس اپ گروپ سے پرائیوٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر کے ساتھ کوآرڈینیشن کرے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *