سندھ کے عوام تیاری کرلیں، کپتان کا اگلہ معرکہ سندھ ہوگا، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سندھ میں پی پی پی کی نحوست سے جان چھڑوانے کا وقت آچکا ہے، اگلا معرکہ سندھ ہوگا۔

اپنے بیان میں شیخ حلیم عادل کا کہنا تھا کہ کشمیر کے سفیر کو کشمیریوں نے محبت اور مینڈیٹ سے نوازا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ کشمیر کی عوام نے کپتان کی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ ن لیگ کی نانی اماں ہوں یا پی پی کا نواسہ دونوں کے نصیب میں ذلت لکھی ہوئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دونوں اپنے والدین کے پیسے کو بچانے کے جتن میں مصروف ہیں اور رائیونڈ کی سرخی پاؤڈر یا نوابشاہ، لاڑکانہ کے لٹیرے دونوں کا بیانیہ ناکام رہا، ایک نے اپنے نانا کو بیچنے کی کوشش کی تو دوسری نے بھارت نواز کا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر آزادی حاصل کرے گا۔

انھوں نے سندھ کی عوام کو تیاری کرنے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کپتان کا اگلا معرکہ سندھ ہوگا، سندھ میں پی پی پی کی نحوست سے جان چھڑوانے کا وقت آچکا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *