11 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 11 نشستوں کے ساتھ پیپلز پارٹی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اب تک 11 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انھیں اپنی پارٹی پر فخر ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ انتخابات کی 3 نشستوں کے بعد ان انتخابات میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے،

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *