PTIنے کشمیر میں میدان مار لیا، 25 نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 45 میں سے 25 سیٹیں لے کر اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی 25 نشستیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی 11، مسلم لیگ (ن) کی 6 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی ایک نشست ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا تحریک انصاف کی جیت تسلیم کرنے سے انکار

حلقہ ایل اے 16 باغ کے نتائج روک دیے گئے، چار پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا۔

تازہ ترین پارٹی پوزیشن کے مطابق

ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 14233 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔
ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے قاسم مجید 10377 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے چوہدری ظفر انور نے 9110 ووٹ لیے۔
حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18662 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا، فواد چوہدری

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22752 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ وقار نور21799 ووٹوں سےکامیاب ہوگئےجبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 15583 ووٹ حاصل کرسکے ۔
ایل اے 6 بھمبھر 2 کے تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مابق پاکستان تحریک انصاف کےعلی شان چوہدری 22320 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ آزاد امیدوار چوہدری محمد رزاق نے 17024 ووٹ حاصل کیے۔
ایل اے7 بھمبھر 3 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری انوارالحق 33520 ووٹوں سےکامیاب قرار پائے ۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کامیابی، اکیلئے حکومت بنانے کی پوزیشن

ایل اے 8 کوٹلی 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کےمطابق پی ٹی آئی کے ظفر اقبال ملک 17302 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔
حلقہ ایل اے 9 کوٹلی کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 24276 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ مسلم کانفرنس کے سردار نعیم خان 19484 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے تمام 133 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یٰسین نے فتح سمیٹی اور 9562 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے ملک محمد یوسف نے 9376 ووٹ لیے۔
ایل اے 11 کوٹلی 4کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری محمد اخلاق 23063 ووٹ لے کر جیت گئے ۔
ایل اے 12 کوٹلی 5 کے تمام 198 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یٰسین 21527 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان نے 20080 ووٹ لے سکے۔
ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 170 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی 23448 ووٹ لےکر جیت گئے، ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے محمد ولید انقلابی 17468ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب
کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب

ایل اے 14 باغ 1 کے تمام 216 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 29561 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف کے محمد لطیف خلیق نے 13429 ووٹ حاصل کیے۔
ایل اے 15 باغ 2 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے تنویر الیاس 19825 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
حلقہ ایل اے 17 باغ 4 کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 30085 ووٹ لے کر جیت گئےان کے مدمقابل ن لیگ کے چوہدری محمد عزیز نے 25421 ووٹ لیے۔
حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی ون کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔
حلقہ ایل اے 19 پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سردار عامر الطاف خان 13413 ووٹ حاصل کرکے مخالفین کو شکست دی ۔
ایل اے 20 پونچھ اور سدھنوتی 3 کے تمام 115 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار محمد یعقوب خان نے 11320 ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالفین کو شکست دی۔

مزید پڑھیں: جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدواروں کی انتخابی مہم جاری، حلقے میں کارنر میٹنگزکا انعقاد

حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8203 ووٹ حاصل کرکے فتح اپنے نام کی ۔
ایل اے 22 پونچھ اور سدھنوتی 5 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی شاہدہ صغیر 16962 ووٹوں سےکامیاب رہیں اور پیپلز پارٹی کے اسد ابراہیم خان نے 10582 ووٹ حاصل کیے۔
ایل اے 23 پونچھ اور سدھنوتی 6 کے تمام 220 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار محمد حسین خان 22570 ووٹوں سےکامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے 19606 ووٹ لیے۔
حلقہ ایل اے 24 پونچھ اور سدھنوتی 7 کے تمام 179 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار فہیم اختر ربانی 28103 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ (ن) لیگ کے سردار فاروق احمد طاہر نے 24103 ووٹ لیے۔
ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 123 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 14341 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید نے 12400 ووٹ حاصل کیے۔
ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لےکر جیت گئے، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 27 مظفر آباد 1 کے تمام 166 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار جاوید ایوب 26441 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے میر عتیق الرحمن نے19677 ووٹ لیے۔

مزید پڑھیں: آزاد جموں و کشمیر انتخابات ، کے پی کے دو حلقوں میں انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

ایل اے 28 مظفر آباد 2 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے باذل علی نقوی 26011 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری شہزاد محمود نے21873 ووٹ لیے۔
حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد 13337 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ن لیگ کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 10557 ووٹ لے سکے۔
حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید 18068 ووٹ لےکر جیت گئے، ان کے مدمقابل ن لیگ کے مصطفیٰ بشیر عباسی 10316ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے تمام 187 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 23484 ووٹوں لے کر جیت گئے اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ثاقب مجید راجہ نے21755 ووٹ حاصل کیے۔
ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ محمد فاروق حیدر 15590 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق نے 15100 ووٹ لیے۔
ایل اے 33 مظفر آباد 7 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دیوان علی خان 26474 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر نے 14384 ووٹ لیے۔
ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔

گلگت بلتستان انتخابات

ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467 ووٹ لیے۔
اے 37 جموں 4 کے تمام 173 پولنگ اسٹیشنزکےغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963 ووٹ لےکر جیت گئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508 ووٹ حاصل کیے۔
ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ ن لیگ کے ذیشان علی 8740 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے39 جموں 6 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کےمطابق (ن) لیگ کے راجہ محمد صدیق 9557 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے اور پی ٹی آئی کی نازیہ نیاز نے 7510 ووٹ لیے۔
ایل اے 40کشمیر ویلی ون سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: عید الفطر اور ضمنی انتخابات کے اعلانات میں مماثلت پائی جاتی ہے : قاری عثمان

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 پنجاب کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 2326 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے اور پیپلزپارٹی کے شبیرعباس میر166 ووٹ لےکر تیسرےنمبرپررہے۔
ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لےکر جیت گئے جب کہ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
ایل اے 45کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعبدالماجد خان 3138 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *