پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا، فواد چوہدری

فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابی عمل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو امید اور جلا بخشتا ہے۔

اس سے قبل ایک اور بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج کا انتخاب عمران کے نئے کشمیر کے نام ہے، یہاں کے الیکشن مقبوضہ کشمیر والوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن پورے کشمیر کے لوگ آزادی سے ووٹ دیں گے اور عوام اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *