آزاد کشمیر: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا تحریک انصاف کی جیت تسلیم کرنے سے انکار

مریم نواز اور بلاول بھٹو

مظفرآباد: آزاد کشمیر انتخابات میں ناکامی کے  بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے خود کی شکست پاکستان تحریک انصاف کی جیت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا “میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نہ کروں گی۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ میں نے تو 2018 کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے، جبکہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا پارٹی جلد فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر انتخابات میں دوسری پوزیشن پر آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے بیان میں انتخابات کو ماننے سے انکار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، ای سی پی انتخابی قواعدکی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے باوجود پہلے سے 3 نشستیں زیادہ لے کر AJK میں پی پی پی 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پیپلز پارٹی پر فخر ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *