بحری جہاز پھنسنے کے پیچھے کے پی ٹی کی نااہلی کا انکشاف

سی ویو پر شپ پھنس گیا

کراچی: پکنک پوائنٹ سی ویو کے عین ساحل پر مال بردار سمندری جہاز کے پھنسے جانے پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی نااہلی کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی اور کے پی ٹی کے دعوے کے برعکس کیپٹن کی ایمرجنسی کال کا انکشاف ہوا ہے جو بحری جہاز کے کپتان عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

کپتان نے بتایا کہ جہاز کا ایک لنگر 20 جولائی کو ٹوٹا، جس کے بعد فوری برتھ دینےکی درخواست کی، ایک لنگر کے ساتھ جہاز سنبھالنا مشکل تھا لیکن برتھ نہیں دی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسرا لنگر 20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب رات 1 بجکر 15 منٹ پر ٹوٹا۔

جہاز کے کپتان عمر نے دعویٰ کیا کہ میں نے بحیثیت کیپٹن 1 بج کر 20 منٹ پر ایمرجنسی کال کی اور اس ایمرجنسی کال کو پورٹ قاسم اور منوڑہ نے بھی سنا، تاہم کے پی ٹی کنٹرول نے کوئی مدد نہ کی۔

اُن کا بتانا تھا کہ کے پی ٹی کنٹرول نے افسران کے میٹنگ میں ہونے کا بتایا، تمام کمیونیکیشن کا ریکارڈ جہاز میں موجود ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *