آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کامیابی، اکیلئے حکومت بنانے کی پوزیشن

کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میدان مار لیا، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 45 میں سے 25 سیٹیں لے کر اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ 

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

واضح رہے کہ سوائے سندھ کے، تمام صوبوں اور انتظامی یونٹس میں پاکستان تحریک انصاف ہی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جبکہ صوبہ سندھ میں اس کی دوسری پوزیشن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی 25 نشستیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی 11، مسلم لیگ (ن) کی 6 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی ایک نشست ہے۔

حلقہ ایل اے 16 باغ کے نتائج روک دیے گئے، چار پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کا فیصلہ آج ہوگا۔

آزاد کمشیر میں تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور اپنی پارٹی کی لینڈ سلائڈ کامیابی پر جشن بھی منانا شروع کردیا۔

گزشتہ انتخابات میں 31 سیٹیں جیتنے والی مسلم لیگ (ن) کے پاس اب تک صرف 6 ہی نشستیں آسکیں، جبکہ ان ہی انتخابات میں 3 نشستیں لینے والی پیپلز پارٹی کی اب 11 نشستیں ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *