جامع مسجد سڈنی (آسٹریلیا)

عثمانی طرزِ تعمیر میں بنائی گئی یہ مسجد پورے آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ سڈنی کے مضافات آیو برن (Auburn) میں واقع ہے۔ اسے آسٹریلیا میں رہنے والے ترک لوگوں نے بنایا۔ اس مسجد کی تعمیر کا آغاز 1986ء میں ہوا، تیرہ سال میں مکمل ہوئی اور 28 نومبر 1999ء کو نمازیوں کے لیے باقاعدہ کھول دی گئی۔ اس میں تقریباً ایک ہزار نمازی نمازِ جمعہ ادا کرنے آتے ہیں۔ اس کا ایک گنبد اور دو مینار ہیں ۔ سنگِ مرمر جو مسجد کی بیرونی دیواروں پر لگایا گیا، ترکی سے درآمد کیا گیا اور مرکزی ہال میں بچھایا جانے والا قالین بھی استنبول کا تیار شدہ ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *