پاکستان بھارت کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گا، شعیب اختر

شعیب اختر

راولپنڈی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کیلیے سازگار ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ورلڈکپ فائنل میں روایتی حریفوں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس میں بھارت کو شکست ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان یو اے ای اور اومان میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈکپس کی تاریخ میں پاکستان ٹیم کو تمام 11مقابلوں میں بلو شرٹس نے شکست دے رکھی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *