اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کردی

مہوش حیات

پاکستان کی نامور اداکارہ نے وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک کرکٹر ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں یہ بن سکتی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے کچھ سال سے سیاست میں کافی دلچسپی ہوگئی ہے، انشاء اللہ میں سیاست میں آؤں گی جب کہ میرا ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے چاہے اس کے لیے اپنی پارٹی ہی کیوں نہ بنانی پڑجائے۔

اداکارہ مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ وہ نہ صرف کافی تبدیلی لائے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *