اداکارہ اقرا اور یاسر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور: اداکارہ اقرا عزیز اور ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو شیرینگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین کی جانب سے نومولود بیٹے کے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی گئی۔
یاسر حسین نے پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا۔ انہوں نے اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔ یاسر حسین نے خدا کا شکرادا کرتے ہوئے کہا ’’اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہے۔ دونوں 28 دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔