اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی کی آیۃ الکرسی پڑھتے ویڈیو وائرل

اداکار

کراچی: اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی کی آیۃ الکرسی پڑھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس علیحدگی اختیار کرنے والے شوبز جوڑے اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کی آیۃ الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہروز سبزواری کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے ہمراہ بیٹی نورے گاڑی میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں بچی کو آیۃ الکرسی خوبصورت انداز میں پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ شہروز سبزواری کی جانب سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نورے کو خدا کا بہترین تحفہ قرار دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *