ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کی ہٹ دھرمی،ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

کراچی : ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث نہ تو گزشتہ سال 2020 کے ایڈمٹ کارڈ اور پروموشن لیٹر جاری ہو سکے اور نہ ہی تاحال بروز منگل 27 جولائی 2021 کے ایڈمٹ کارڈ جاری ہوسکے۔ ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔

ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ نے امتحانی فارم کی انتہائی کم وقت کی تاریخ دیکر ہزاروں طلباء کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا۔ امتحانات سے 20 روز قبل فارم جمع کروانے کی تاریخ ختم کرکے اسکولز اور کالجز کے طلباء کے ساتھ سوتیلی ماں اور تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا۔

اسکولز و کالجز کے ہزاروں طلباء کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرکے تعلیمی سال خطرے میں ڈال دیا۔ ہماری اربابِ اختیار سے پر زور اپیل ہے کہ ہزاروں طلباء کے مفاد میں بورڈ انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ بورڈ فارم جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کرکے ہزاروں طلباء کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *