کھلابٹ: صفت خان دریائے آباسین میں جدباء کے مقام پر کشتی سے گرکر لاپتہ

کھلابٹ : کھلابٹ پکھرال چوک ڈے نائٹ ہوٹل کا چپاتی کاریگر صفت خان دریائے آباسین میں جدباء کے مقام پر کشتی سے گر کر لاپتہ ہوگیا نعش تاحال نہ مل سکی تلاش جاری ہے۔

کھلابٹ پکھرال چوک ڈے نائٹ ہوٹل کا چپاتی کاریگر صفت خان پکھرال چوک میں نماز عید ادا کرنے کے بعد اپنے بچوں اور فیملی کے ہمراہ عید منانے کھلابٹ سے اپنے گاؤں نصرت خیل تور کمر براستہ جدباء تور غر جا رہا تھا کہ سرملو کے مقام پر دریائے آباسین میں کشتی پر سوار ہوتے ہوئے دریائے آباسین میں اچانک گر گیا جو کہ اسی وقت لاپتہ ہوچکا تھا۔ دریائے آباسین میں لاپتہ ہونے والے کاریگر صفت خان کی نعش تاحال نہ مل سکی جس کی تلاش جاری ہے۔

کشتی حادثہ میں لاپتہ پکھرال چوک ہوٹل کے کاریگر صفت خان کے حادثہ پر کھلابٹ پکھرال چوک کی تاجر برادری جن میں قاضی نثار احمد خان تنولی اسد خان ارشد لودھی گوہر الرحمن شیر محمد فیاض خان الطاف حسین اعجاز فیروز خان اور محمد نواز سمیت دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں مرحوم صفت خان انتہائی ملنسار اور بااخلاق محنت کش تھا صفت خان کے ورثا نے معلومات کی فراہمی کے لیے درج زیل موبائل نمبرات جاری کیے ہیں تاکہ معلومات میں آسانی ہو سکے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *