سلمان خان کا اپنی مبینہ بیوی اور بیٹی کی موجودگی پر ردعمل

سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا دبئی میں اپنی مبینہ بیوی اور 17 سالہ بیٹی کی موجودگی پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ایک انٹریو میں دبئی میں اپنی مبینہ بیوی اور 17 سالہ بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

سلمان خان اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان کے ٹاک شو ’’کوئیک ہیل پنچ بائے ارباز خان سیزن 2‘‘ میں شریک ہوئے جس میں سلمان خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی اور اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دیے۔

اداکار ارباز خان نے ایک مداح کا کمنٹ پڑھا جس میں سلمان خان کے حوالے سے لکھا تھا ’’کہاں چھپا بیٹھا ہے ڈرپوک، بھارت میں سب جانتے ہیں تم دبئی میں اپنی بیوی نور اور 17 سالہ بیٹی کے ساتھ ہو‘‘۔

سلمان خان اس کمنٹ پر نہ صرف چونکے بلکہ میزبان سے پوچھا کیا یہ میرے بارے میں بات ہورہی ہے؟ ارباز خان کی تصدیق کی بات اداکار نے جواب دیا کہ یہ سب بکواس ہے، مجھے نہیں معلوم یہ بات کس کے بارے میں کی جارہی ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ میری کوئی بیوی نہیں ہے، میں 9 سال کی عمر سے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہ رہا ہوں، سارا بھارت جانتا ہے کہ میں کہاں رہتا ہوں، مجھے کسی قسم کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *