ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل

ٹی ٹوئنٹی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے بعد تازہ رینکنگ جاری کی گئی جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ترقی پاتے ہوئے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان ترقی پاتے ہوئے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بدستور پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *