شوبز شخصیات کی قربانی کے جانوروں کے ساتھ تصاویر وائرل

شوبز شخصیات

کراچی: پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں اور ایسے میں پاکستان کی شوبز شخصیات نے بھی اس فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی اور اپنی تصاویر بھی شیئر کی جو چند ہی منٹوں میں وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ بکروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویر بنوائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکار یاسر حسین نے بھی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر تصویر کو انسٹاگرام پر شئیر کیا اور سب کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

اداکار فیصل قریشی کی جانب سے بیٹے فرمان کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک کہا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

گلوکار عاصم اظہر نے بھی گزشتہ روز اپنے بکروں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کی قربانی قبول فرمائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *