پاکستان میں ٹک ٹاک پر پھر پابندی لگادی گئی

ٹک ٹاک پر پابندی

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک مرتبہ پھر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کی وجہ غیر اخلاقی مواد بتایا جارہا ہے۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور  ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ  کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *