واٹربورڈ‌ نے سیوریج کی متعدد لائنوں کو تبدیل کردیا ،

الرٹ نیوز : ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرپر موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اوورفلو کاخاتمہ کیا گیا ، دھنسنے والی متعدد سیوریج لائنوں کو ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں کی مرمت کرکے رساو بند کیئے گئے ۔

واٹربورڈ کے عملے نے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں کی ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بھی خدمت جاری رکھی اور کمپلین سینٹرپر موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کا تدارک کرتے ہوئے محمد علی سوسائٹی میں 24 انچ قطر کے بٹرفلائی والوز کی مرمت کردی اس کے نتیجہ میں مذکورہ علاقہ میں نکاسی آب کے مسائل کا سدباب ممکن ہوا۔

گارڈن نزد لیاری ایکسپریس وے 36 انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ہے ، مجاہد کالونی ناظم آباد سیوریج لائن کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا ، لانڈھی 35 بی میں خستہ 8 انچ قطر کی لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے ، مرزا آدم خان روڈ لیاری یوسی 10میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی جس کے نتیجہ میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ ممکن ہوا۔

میمن سوسائٹی میں 15 انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ، اورنگی ٹاون شاہ فیصل محلہ یوسی 11 میں 12 انچ قطر کی لائن کی مرمت کرکے رساو کا خاتمہ کیا گیا ، الحرا پمپنگ اسٹیشن کی مکمل صفائی مکمل کی گئی ،ملیر ہالٹ کے نزدیک گزرنے والی 18 انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کی گئی اور تمام شگاف بھر دیئے گئے۔

بن قاسم ملیر89 چوک کے قریب زمین میں برسوں سے دھنسنے مین ہول کا پتہ لگا کر اس کی صفائی کی گئی ، اس سبب علاقہ میں عرصہ سے درپیش نکاسی آب کے مسائل کا خاتمہ ہوا، گڈاپ ٹاون سیکٹر 36A,L.H.E.R اور پی میں سیوریج کے مسائل ختم کردیئے گئے ، الفتح کالونی اورنگی ٹاون پانی کی خستہ لائن کی مرمت کرکے اس کے کمزور حصوں کو مزبوط کیا۔

گلبہار غوثیہ کالونی میںمیں سیوریج اوورفلو کاخاتمہ کیا گیا ، ناظم آباد سے موصولہ شہریوں کی شکایت پر سیوریج کا درینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ، شاہ ولی اللہ روڈ پمپنگ کی صفائی اور والو تبدیل کیا گیا ، نارتھ کراچی سیکٹر11L میں 12 انچ قطر کی خستہ لائن کو تبدیل کیا گیا ، لانڈھی 4C ایریا میں 4 انچ قطر کی بوسیدہ اور بند لائن کو کھول کر فراہمی آب میں بہتری لائی گئی ۔

فردوس کالونی میں طویل جدوجہد کے بعد نکاسی آب کا درینہ مسئلہ حل کیا گیا ، حسرت موہانی کالونی یوسی 5 میں دھنسنے والی 21 انچ قطر کی سیوریج لائن ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کردی گئی ، طارق روڈ بلاک 2 پی ای سی ایچ سوسائٹی میں دھنسنے والی 12 انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا گیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *