ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

عید الاضحیٰ

اسلام آباد: پاکستان بھر آج میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک بھر میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے جہاں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کی گئیں۔

شہریوں کی جانب سے نماز عید کے ان اجتماعات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا۔

علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

نمازِ عید کے بعد شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں بارشوں کے سبب لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اکثر مقامات پر عید گاہوں میں پانی بھر جانے کے سبب مساجد کے اندر ہی عید کی نماز ادا کی گئی۔

ملک بھر میں بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی باقیات کو تلف کرنے اور صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان عید کی تعطیلات اہلخانہ کے ہمراہ نتھیا گلی میں گزاریں گے اور نماز عید بھی وہیں ادا کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *