سرگودھا عبادت عیدالاضحیٰ قادیانی مسلک و اسماعیلی فرقہ کے لیے علیحدہ ڈیوٹی لگائی گئی ہے

سرگودھا عبادت عیدالاضحیٰ قادیانی مسلک و اسماعیلی فرقہ کے لیے علیحدہ ڈیوٹی لگائی گئی ہے

نائب صدر ختم نبوت لائیرز پاکستان ملک ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ نے سرگودھا کے ضلعی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات اور مراکز بارے لگائی گئی پولیس ڈیوٹیوں کی تفصیل میں قادیانیت کو اسلام کا مسلک لکھنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے آئین پاکستان کی بدترین توہین قرار دیا ہے

ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلعی محکمہ اطلاعات اور محکمہ پولیس کی جانب سے پولیس ڈیوٹی کے مقامات کو ظاہر کرتے ہوئے غیر مسلم قادیانیوں کی عبادت گاہ کو عید الضحٰی کی نماز کا مقام ظاہر کرنا فوجداری جرم ہے

جس کا سرکاری سطح پر سوچا سمجھا ارتکاب عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش ہے

ملک ذیشان احمد اعوان ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ اس کھلے ارتکاب جرم پر سربراہ ضلعی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *