وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا

ملتان : پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مرکزی دفتر میں ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تین سے پانچ جولائی کو ملک بھر کے دو سو تینتیس (233) امتحانی مراکز میں چھتیس ہزار چار سو چھبیس طلباء وطالبات شریک ہوئے۔جس میں اکیس ہزار ایک سو جیہتر (21176) طلباء نے داخلے بھیجے جس میں بیس ہزار دو سو چھیانوے (20296) طلباء شریک ہوئے، سولہ ہزار تین (16003) طلباء کامیاب ہوئے اور چار ھزار دو سو ترانوے(4293) ناکام ہوئے،طلباء کی کامیابی کا تناسب 78.8 فیصد رہا۔جبکہ پندرہ ھزار دو سو پچاس (15250) طالبات نے داخلے بھیجے جس میں چودہ ہزار پانچ سو چوراسی (14584) نے شرکت کی اور دس ہزار سات سو چھبیس (10726) نے کامیابی حاصل کی،اور تین ہزار آٹھ سو اٹھاون (3858) ناکام ہوئیں،طالبات کی کامیابی کا تناسب 73.5 فیصد رہا۔

مجموعی طور پہ چونتیس ھزار آٹھ سو اسی (36880) طلباء وطالبات نے امتحان میں شرکت کی جس میں چھبیس ھزار سات سو انتیس (26729) نے کامیابی حاصل کی اور آٹھ ھزار ایک سو اکاون (8151) ناکام ھوئے،،اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 76.6فیصد رہا۔

مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق نتائج کے اعلان کے موقع پر مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید،چوھدری ریاض عابد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

قائدین وفاق المدارس مولانا انوار الحق حقانی،مفتی محمد رفیع عثمانی،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا امداداللہ یوسف زئی،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا حسین احمد،مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت دیگر نے کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کا مبارکباد پیش کرتے ہوئے اراکین امتحانی کمیٹی اور مرکزی دفتر کے تمام ذمہ داران کو صرف تیرہ دن کی قلیل مدت میں نتائج تیار کرنے کی روایت کو برقرار رکھنے پہ خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *