نئے سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج رات 2 بجے ہو گا ،

نئے سال کے پہلے مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگیا، جو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جارہا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجکر آٹھ منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوااور مکمل گرہن ایک بجکر 10 منٹ پر لگے گا جبکہ اختتام رات 2 بجکر11 منٹ پرہوجائے گا۔

ماہرین نے اس مکمل چاندگرہن کو’ وولف مون‘ کا نام دیا ہے، جو ایشیا،یورپ اور افریقا کے بیشتر ملکوں سمیت آسٹریلیا میں دیکھا جا سکے گا ۔

سال 2020 میں 2 چاند اور 2 سورج گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن آج شب دیکھا جارہا ہے جبکہ دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہو گا ۔ رواں سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ ا س قبل گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا تھا، جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا، اس کا دورانیہ چھ گھنٹے رہا ۔ اس طاقت ور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا تھا،

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *