حکومت کا ملک میں پہلی بار ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

ای اسپورٹس

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں پہلی بار ای اسپورٹس ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ای سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے “گیرینا” کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ملک میں پہلی مرتبہ ای سپورٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای اسپورٹس کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستانی بچے بھی ای سپورٹس میں حصہ لے کر کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس گیم میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی جس میں دو ملین ڈالر کے انعامات ہیں، کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔

واضح رہے گیرینا دنیا کی مشہور کمپنی ہے جو بیگو کے تعاون سے پاکستان میں پہلی مرتبہ فری فائر قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *