بھارتی اداکار نے مداحوں کو فلم ’ہیرا پھیری 3‘سے متعلق اچھی خبر سنادی

بھارتی اداکار

ممبئی؛ نامور بھارتی اداکار پریش راول کا کہنا ہے کہ مدح بہت جلد فلم ’ہیرا پھیری 3′ سے متعلق اچھی خبر سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف اداکار پریش راول نے اپنی کامیاب ترین کامیڈی فلم ہیرا پھیری کے دوسرے سیکوئل سے متعلق مداحوں کو جلد خوشخبری کا عندیہ دیا ہے۔

ایک انٹریو میں بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ فلم ہیرا پھیری 3 پر کام جاری ہے، امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک مداح اس حوالے سے اچھی خبر سن سکیں گے۔

اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی اداکار اکشے کمار فلم کا زیادہ معاوضہ طلب کررہے ہیں جس کے باعث ان کو فلم سے نکال دیا گیا ہے تاہم اب سننے میں آیا ہے کہ اکشے کمار ہی فلم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے بالی ووڈ کی مقبول ترین کامیڈی فلم ‘ہیرا پھیری’ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا جب کہ دونوں فلم میں اداکار اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *