منگھوپیر درگاہ کا 3روزہ عرس شروع

حسن المعروف سخی سلطان المعروف منگھوپیر بابا کا سالانہ عرس کا آغاز

حضرت سید حسن المعروف سخی سلطان المعروف منگھوپیر بابا کا سالانہ عرس کا آغاز کردیا گیا

سہ روزہ عرس 7 ذی الحج کو شروع اور 9 ذی الحج کو اختتام پذیر کیا جاتا ہے کورونا وائرس کے سبب عرس کی تقریبات کو محدود رکھا گیا ہے

کراچی (نوراسلام ) منگھوپیر مزار پر حضرت سید حسن المعروف سخی سلطان کے سالانہ عرس کا گذشتہ روز باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ عرس میں شرکت کرنے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے زائرین کو عرس میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی مزار کے مرکزی دروازے پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹ اور سیکیورٹی کے انتظامات کیئے گئے ہیں۔

سالانہ عرس کے موقع پر مزار سے کچھ دوری پر فٹبال گراؤنڈ میں ملاکھڑا کے مقابلوں کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سندھ کے نامور پہلوان شریک ہیں۔ عرس کا باقاعدہ آغاز خلیفہ سجاد ، عبدالمجید خاصخیلی ، سابقہ ایس ایس پی جان محمد برہمانی نے حضرت سید حسن المعروف سخی سلطان کے مزار پر چادر چڑھا کر کیا جبکہ اس موقع پر زاہرین ڈھول کی تھاپ پر دھمال کرتے رہے۔

عرس کے آخری روز منگھوپیر مزار کے قریب واقع مگرمچھوں کے تالاب میں خلیفہ سجاد مگرمچھوں کی رسم ادا کرکے زائرین کے ہمراہ دھمال کرتے ہوئے مزار پر چادر چڑھائے گے جسکے بعد سالانہ عرس اختتام پذیر کردی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *